کینسر کی علامات میں اضافہ ‘شہباز کے تمام ٹیسٹ کرانے کی اجازت

December 6, 2018 11:51 am0 commentsViews: 3

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے شہباز شریف کے خون کے ٹیسٹ میں کینسر کی علامات میں اضافے کے انکشاف کے بعد ان کے طبی معائنے کیلئے9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کو تمام ضروری ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دیدی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس یانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان بورڈ کے کنوینر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایک روز قبل لئے گئے ٹیسٹ میں شہباز شریف کے خون میں کینسر کی علامت واضح نظر آئی ہے۔