بھارت کا سیب سے لدے پاکستانی ٹرک سے33 کلو سونا برآمد کرنے کا دعویٰ

December 6, 2018 11:51 am0 commentsViews: 14

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کسٹم حکام نے بدھ کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی علاقے اٹاری جانے والے سیبوں سے لدے پاکستانی ٹرک سے33 کلو گرام سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے اس سلسلے میں پاکستانی حکام کو مطلع کیا ہے کہ لاہور سے اٹاری جانیوالے سیبوں سے بھرے ٹرک نمبر ایل ایکس کے7011 سے سونابرآمد کیا گیا جبکہ پکڑے جانیوالے سونے کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔