واٹر بورڈ میں سی بی اے کے انتخاب کے لیے ریفرنڈم آج ہورہا ہے

December 6, 2018 11:54 am0 commentsViews: 1

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سی بی اے کے انتخاب کے لیے ریفرنڈم آج 6 دسمبر کو رہا ہے۔ ریفرنڈم کے سلسلے میں پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ اس موقع پر کراچی اور آؤٹ اسٹیشنز پر کُل 30 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 34 پولنگ بوتھ قائم کردیے گئے ہیں، واٹر بورڈ کے گریڈ ایک سے 15 اور سلیکشن گریڈ 16 کے کُل 10809 ملازمین اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔