انٹر کے ضمنی امتحانات، طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ گھروں پر بھیج دیے گئے

December 6, 2018 11:54 am0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ ان کی جانب سے دیے گئے پتوں پر بھیج دیے گئے ہیں، جن امیدواروں کو 11 دسمبر تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ 12 دسمبر سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے لے سکتے ہیں۔