اپیکس کمیٹی سندھ کااجلاس 10 دسمبر کو ہوگا

December 6, 2018 11:54 am0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 10 دسمبر کو ہوگا، اپیکس کمیٹی کے 23 ویں اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کریں گے۔