الرجی اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

December 6, 2018 11:54 am0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی کے باعث الرجی اور وائرل انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ناک، کان اور حلق کے ماہر امراض نے حالیہ موسمیاتی تبدیلی کو شہر میں الرجی و وائرل انفیکشن پھیلنے کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے ماحولیاتی و فضائی آلودگی کو بھی وائرل انفیکشن کی وجہ قرار دیا ہے۔