دنیا بھر کے لاکھوں صارفین آج سے واٹس ایپ استعمال کرنے سے محروم ہوجائینگے

January 1, 2019 2:18 pm0 commentsViews: 15

کراچی( نیٹ نیوز) اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں توجان لیں کہ دنیا بھر میں لاکھوں صارفین آج سے اس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم ہوجائینگے۔ واٹس ایپ اب ایسے متعدد فونز میں کام نہیں کرسکے گی جس میں نوکیا ایس40پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔ کیوں کہ دنیا کے مقبول ترین میسجز نے ایسی ڈیوائز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے واٹس ایپ نے2 سال قبل اعلان کیا تھا تاہم اسے التواء میں ڈال دیا تھا۔ واٹس ایپ کے مطابق31 دسمبر 2018 سے نوکیا ایس 40 پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والی ڈیوائز میں یہ چیٹ سروس کام کرنا بند کردیگی۔