وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول کے کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے

January 1, 2019 2:28 pm0 commentsViews: 14

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول کے کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ رینجرز اہلکار نے گاڑی رکوا کر وزیراعلیٰ سندھ کی چیکنگ کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی اقدامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سی ویو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ رینجرز اہلکار نے انکو ناکے پر روک لیا۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ رینجرز اہلکار کے احکامات کو مانتے ہوئے نہ صرف رک گئے بلکہ انہوں نے گاڑی کی چیکنگ بھی کرائی۔ اس موقع پر رینجرز اہلکار کی فرض شناسی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اہلکار کو شاباش بھی دی۔