شہر کراچی پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر ’’بار کوڈ‘‘ متعارف

January 2, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 14

موبائل فون پر اسکین کیا جاسکتا ہے جس میں مردے کا تعارفی مواد شامل کیا گیا ہے
پہلا تجربہ جرمن خاتون ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر کیا گیا ہے، ان کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں دفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر ہے جو بظاہر دوسری قبروں کی طرح ہے لیکن اس میں ایک خاص بات ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی، ان کی قبر پر ’’بار کوڈ‘‘ لگایا گیا ہے جس کو موبائل فون سے اسکین کیا جاسکتا ہے، یہ بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں، شاید آنے والے دنوں میں یہ ٹرینڈ قبر پر نام سے بنائی جانے والی تختیوں کی جگہ لے لے، اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولتوں سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔