حکومت نے گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیدیا

January 3, 2019 12:54 pm0 commentsViews: 97

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرائے جانیو الے ایک سروے کی روشنی میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں برفی‘ گلاب جامن‘ چم چم‘ جلیبی‘ بالو شاہی اور دوسری بہت سی دیسی مٹھائیاں انتہائی مقبول ہیں۔ حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے برفی جلیبی اور گلاب جامن پر رائے طلب کی گئی تھی۔15 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ گلاب جامن نے47 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ سروے کی روشنی میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا گیا ہے۔