شہریار آفریدی کی ماڈلنگ کے چرچے

January 4, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 6

کراچی (نیٹ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ماڈلنگ کے چرچے ہونے لگے، دوران پروگرام سوال کیا گیا کہ ہم نے آپ سے متعلق پڑھا ہے کہ آب ماڈلنگ بھی کرچکے ہیں؟تو شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ ہاں ایک وقت تھا جب میں ماڈلنگ کرتا تھا۔ شہریار آفریدی سے سوال کیا گیا کہ آخر آپ کو ماڈلنگ کا شوق کیسے پیدا ہوا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں جی سی کالج میں پڑھتا تھا تب میں کرکٹ بھی کھیلتا تھا۔ اس وقت میری شخصیت بالکل مختلف تھی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ میں نے ایک فلم ایوارڈ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔ مجھے اس کے بعد بہت آفرز بھی آئیں تاہم مجھے اس کام میں دلچسپی نہیں تھی۔