موبائل فون کتنی بار استعمال ہوا بتانے کیلئے ایپس تیار کرلی گئی

January 4, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 11

نیویارک(نیٹ نیوز) اسکرین ٹائم اور ڈیجیٹل ویل بینگ نامی ایپس سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ دن میں کتنی بار اپنے موبائل فون کا استعمال کیا گیا ہے۔ البتہ بہت سے صارفین اس سہولت سے فیض یاب نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہے جو فی الحال چند ہی اسمارٹ موبائل فونز میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ ایک صارف خاتون کا کہنا ہے کہ پہلی بار ڈیجیٹیل ویل بینگ نامی ایپ کو استعمال کرکے مجھے معلوم ہوا کہ میں نے اپنا موبائل فون 200بار ان لاک کیا اور تین گھنٹے سے زائد کا وقت فون استعمال کرنے میں گزارا، ایسا میں نے نوکری کے دوران لمبی شفٹ پر کام کرنے اور ایک ماں ہونے کا فرض نبھانے کے ساتھ ساتھ کیا۔