بلدیہ ٹاؤن میں کھڑی بس پراسرار طور پر جل گئی

January 4, 2019 12:55 pm0 commentsViews: 10

کراچی( کرائم رپورٹر) موچکو کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سپارکو روڈ پرکھڑی بس میں اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔