افغانستان، طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

January 4, 2019 1:02 pm0 commentsViews: 7

2 اہلکار زخمی، لڑائی میں کئی طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے، ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر لے گئے
جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے ہتھیار اور اسلحے کی بڑی تعداد طالبان کے ہاتھ لگی، صوبائی کونسل حکام
پل چرخی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں طالبان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کے کم از کم 8اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں کافی دیر تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 8پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کئی سو طالبان انتہا پسندوں نے سفر بخیر چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ بھی کی۔ صوبائی کونسل حکام نے شہنوا کو بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کئی طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے لیکن ان کی تعداد صحیح طور پر نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ طالبان لڑائی کے بعد اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر لے گئے۔ ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے ہتھیار اور اسلحے کی بڑی تعداد بھی طالبان کے ہاتھ لگی۔