گلاب جامن نامنظور، برفی نمبر ایک مٹھائی

January 7, 2019 1:49 pm0 commentsViews: 4

صرف ٹوئٹر سروے کی بنیاد پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کیخلاف سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج
ٹوئٹر کے 47 فیصد صارفین نے گلاب جامن کے حق میں ووٹ دیا تھا، دوسرے نمبر پر جلیبی کو 34 فیصد ووٹ ملے تھے
مٹھائی پول میں فیس بک اور انسٹا گرام کو بھی شامل کیا جائے، سروے دوبارہ کرانے کیلئے حکومت سے مطالبہ
کراچی( نیٹ نیوز)حکومت کی جانب سے ٹوئٹر سروے کی بنیاد پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ سروے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے کہاکہ صرف ٹوئٹرپر سروے نا انصافی ہے کیوں کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرتی ہے۔احتجاج میں شریک افراد نے اپنی پسند کی مٹھائیاں کھائیں اور مٹھائی پول نامنظور، مٹھائی پول دوبارہ کرا نے کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، مٹھائی پول میں فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی شامل کرو، برفی پاکستان کی نمبر ایک مٹھائی ہے، یکطرفہ مٹھائی پول نامنظور، مٹھائی پول دوبارہ کروایا جائے، سانگھڑ کا خصوصی ماوا قومی مٹھائی قرار دیا جائے اور میری مٹھائی میری مرضی۔احتجاج میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹوئٹر کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دوبارہ سروے کرائے جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں 3کروڑ 5 0لاکھ افراد فیس بک کے صارفین ہیں اور انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 5 2لاکھ ہے جبکہ ٹوئیٹر کو صرف 5 0لاکھ لوگ استعمال کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے حکومت نے قومی مٹھائی کے سلسلے میں ٹوئٹر پر ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں کل 1 5ہزار 19 6افراد نے حصہ لیا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 7فیصد ٹوئٹر صارفین نے گلاب جامن کے حق میں ووٹ دے دیا اور دوسرے نمبر پر جلیبی آئی جس کو 3 4فیصد ووٹ ملے جبکہ 1 9فیصد ووٹ کے ساتھ برفی تیسرے نمبر پر آئی۔