افغانستان میں سونے کی کان بیٹھ گئی‘30 مزدور جاں بحق

January 7, 2019 1:59 pm0 commentsViews: 1

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کے دور دراز علاقے میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے کم از کم30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے خبر ایجنسی اے ایف پی کو ضلعی گورنر محمد رستم راگی نے کہا کہ کان گرنے کا حادثہ صوبہ بدخشاں کے ضلع کوہستان میں پیش آیا دریا میں 200 فٹ گہری کان کے اندر گاؤں کے افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے اسی دوران کان کی دیواریں گر گئیں۔