سعودیہ میں طلاق رجسٹرڈ کراکر خاتون کو اطلاع دینا لازمی

January 7, 2019 2:09 pm0 commentsViews: 7

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کو رجسٹرڈ کرانا اور خواتین کو طلاق رجسٹرڈ ہونے سے آگاہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادرے کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو بغیر اطلاع دیئے محض زبانی طلاق دینے کی شرح میں اضافے کے پیش نظر قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جس کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔ سرکاری مراسلے میں زبانی طلاق کے بجائے اسے عدالت سے رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ عدالت طلا ق کی تصدیق سے خواتین کو موبائل فون پر میسج بھیج کر آگاہ کرے۔