کیپ ٹاؤن پاکستان کو پھر شکست جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا

January 7, 2019 2:22 pm0 commentsViews: 11

میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف ملا تھا، 9.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، ڈین ایلجر 24 اور فاف ڈو پلیسی ناقابل شکست رہے
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس نے لی، جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
کیپ ٹاؤن(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے 41رنز کا آسان ہدف 9.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 24کپتان فاف ڈویلپسی 3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس نے لی۔ جنوبی فریقی کپتان فاف ڈویلپسی کو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 41رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین ویلگر24اور کپتان فاف ڈویلپسی 3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ہاشم آملہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس نے لی۔ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 41رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ آف فارم اظہر علی بھی 13گیندوں پر 6رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسری وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 159کے مجموعی اسکور پر 61رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہو گئے۔