مصر میں عرب دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح

January 8, 2019 2:45 pm0 commentsViews: 16

قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مصری حکومت پر قابض فوجی آمر عبدالفتاح سیسی نے عرب دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس بھی موجود تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصر کا مستقبل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے ہاتھ میں ہوگا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سیسی اپنے ملک کو ایسی سمت میں لے کر جارہے ہیں جس میں سب لوگ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ مصری صدر نے مصر میں مسیحیت کے انتظامی مرکز کے طور پر عرب دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر میلاد المسیح اور مصر کی سب سے بڑی مسجد الفتاح العلیم کا افتتاح کیا تھا۔