ٹیسٹ رینکنگ ‘بھارتی ٹیم بدستور پہلے ‘پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار

January 8, 2019 3:13 pm0 commentsViews: 2

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستانی ٹیم شکست کے باوجود چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ پیر کو آئی سی سی نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ۔بھارتی ٹیم116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ جبکہ پاکستان جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔