اساتذہ بھرتی کیلئے ٹیسٹ میں 18 ہزار نوجوان فیل

January 9, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 7

صرف 2 ہزار امیدوار کامیاب، محکمہ تعلیم 6 ہزار افراد کی اسامیاں پر کرنے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں تعلیم کا معیارکم تر ہوتاجارہاہے،اساتذہ بننے کے خواہش مند ہزاروں نوجوان ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے،چھ ہزار اسامیوں کیلئے20ہزار نوجوانوں نے ٹیسٹ دیا،صرف دوہزار ہی پاس ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ میں تشویش ناک نتائج سامنے آئے ہیں ، اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے چھ ہزار اسامیوں پر ٹیسٹ لیا گیا ۔20ہزار افراد نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ صرف دو ہزار افراد ہی ٹیسٹ پاس کرسکے اور اٹھارہ ہزار افراد ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔محکمہ6ہزار افراد کی اسامیاں پر کرنے میں ناکام ہو گیا ، ابھی بھی محکمہ تعلیم میں 4ہزار اسامیوں کی گنجائش باقی ہے۔وزیر تعلیم نے نجی ادارے کو دوبارہ ٹیسٹ پیپر چیک کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کم غلطیاں کرنے والوں کو پاس کردیاجائے ۔