سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے

January 9, 2019 1:10 pm0 commentsViews: 8

لاہور(آئی این پی) پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے۔ آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔ ان کے بیٹے حیدر سلطان نے بتایا کہ برسی کے سلسلے میں ان کے گھر پر آج قرآن خوانی وفاتحہ خوانی ہو گی۔ سلطان راہی کا اصل نام سلطان محمد تھا۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے ادا کیا تھا۔ 1972ء میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بیشرا ریلیز ہوئی اس فلم نے انہیں بام عروج تک پہنچا دیا۔ سلطان راہی نے مجموعی طور پر 804فلموں میں کام کیا۔