ٹی وی چینلز کو پیمرا انتباہ غیر اخلاقی موضوعات والے ڈرامے روکنے کی ہدایت

January 9, 2019 1:21 pm0 commentsViews: 3

ٹی وی ڈرامے بتدریج معیار کھوتے جارہے ہیں اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں، ترجمان پیمرا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو متنازع اور غیر اخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔ پیمرا کے ہدایت نامے میں ٹی وی چینلز کی توجہ حالیہ دنوں میں پیش کئے جانے والے موضوعات اور ان کی عکس بندی کی طرف دلائی گئی ہے۔ پیمرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ٹی وی ڈرامے بتدریج اپنا معیار کھوتے جارہے ہیں اور سماجی اور روایتی طرز زندگی کے برعکس مواد نشر کررہے ہیں۔ جس کے تحت متنازع و غیر اخلاقی معاملات و موضوعات پر ڈراموں کی عکس بندی معمول بن گئی ہے۔ بیان کے مطابق نا مناسب لباس اور حرکات بھی آج کل ڈراموں کا خاصہ بن چکی ہیں۔