رنبیر اور رنویر سنگھ کا باکس آفس پر راج قائم

January 9, 2019 1:24 pm0 commentsViews: 3

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا
حیران کن طور پر 12 سال بعد تینوں خانز ناکام
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈکے چاکلیٹی ہیرو رنبیر اور اداکار رنویر سنگھ نے بالی ووڈ کے خانز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 12سال کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بالی وڈ خانز ( شاہ رخ، سلمان اور عامر) نے باکس آف پر راج نہ کیا ہو لیکن 12سال بعد اب کی بار بالی وڈ باکس آفس پر کامیابی خانز نے نہیں بلکہ رنبیر اور رنویر سنگھ نے حاصل کی جو سب کے لیے حیران کن رہی۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ خانز نے 2018میں عید، دیوالی اور کرسمس کے اہم دنوں میں اپنی فلمیں ریلیز کیں لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ رنبیر کپور اپنی فلم ’’سنجو‘‘ کی کمائی 343کروڑ جبکہ رنویر سنگھ فلم ’’پدماوت‘‘ کی کمائی 303کروڑ کے ساتھ آگے رہے۔ اس کے مقابلے میں اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ نے 166کروڑ، عامر خان اپنی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘152کروڑ جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ صرف 88کروڑ ہی کما سکی۔