مسلمان لڑکے سے عشق میں مبتلا نہیں ہوں ٗ سوناکشی سنہا نے تردید کردی

January 10, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 4

سلمان کے دوست ظہیر اقبال سے دوستی کے چرچے عام ہیں
دوستی بڑھانے میں سلمان اہم کردار ادا کررہے ہیں ٗ انڈیا ٹوڈے
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ سلمان خان ان کے اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی یا محبت کے رشتے کو بڑھانے میں اہم کردار کررہے ہیں۔ دوسری جانب ظہیر اقبال فلم نوٹ بک کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سلمان خان کے بہترین دوست بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’ نوٹ بک‘‘ ظہیر اقبال کی ڈبییو فلم ہے جس میں وہ منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ساتھ نظر آئینگے۔