انٹر بینک ‘روپے کے مقابلے میں ڈالر5پیسے بڑھ گیا

January 10, 2019 12:44 pm0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.85روپے سے بڑھ کر138.90روپے اورقیمت فروخت 138.95 روپے سے بڑھ کر139.00 روپے ہوگئی ۔