سپریم کورٹ کے آڈر کی کاپی لاؤ۔ پرائیویٹ اسکولز نے جون، جولائی کی فیس وصولی شروع کردی

January 10, 2019 1:10 pm0 commentsViews: 7

فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو اسکول سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، والدین پریشان
کراچی (رپورٹ:اختر انجم) نجی اسکول مالکان اور انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے جون جولائی کی فیس نہ لینے کے سپریم کورٹ کے احکامات کو مذاق بنا لیا والدین سے بچوں کی جون جولائی کی فیس وصول کرنے کا سلسلہ تمام پرائیویٹ اسکولوں میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پرائیویٹ اسکول مالکان کو واضح احکامات دیئے تھے کہ والدین سے بچوں کی جون جولائی کی فیس وصول نہ کی جائے لیکن پرائیویٹ اسکول مالکان سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑتے ہوئے والدین سے بچوں کی جون جولائی کی فیس وصول کررہے ہیں والدین کی جانب سے جب اسکول انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے جون جولائی کی فیس وصول نہ کرنے کے احکامات کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو وہ والدین کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی لانے کے علاوہ جون جولائی کی فیس ادا نہ کرنے پر بچوں کو اسکول سے نکالنے کے علاوہ دیگر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے لانڈھی 36-Bزمان ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسکول میں والدین کو جون جولائی کی فیس ادا نہ کرنے پر بچوں کو اسکول سے نکالنے کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جارہی ہیں اس سلسلے میں کراچی بھر کے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔