جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

January 10, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 11

ٹیم میں حیران کن طور پر آصف علی، جنید خان ڈراپ، حارث سہیل کو انجرڈ ہونے کے باعث باہر رکھا گیا ہے
محمد عامر، حسین طلعت اور محمد رضوان کی واپسی، پہلا ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا، سرفراز احمد کپتان برقرار
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف 5ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں حیران کن طور پر آصف علی اور فاسٹ باؤلر جنید خان کو ڈراپ کیا گیا جبکہ حارث سہیل کو انجرڈ ہونے کی وجہ سے باہر رکھا گیا ہے، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر، آل راؤنڈر حسین طلعت اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون نڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ 16رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ووکٹ کیپر) فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، شاہین آفریدی ، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف ، عثمان شنواری، محمد عامر، محمد رضوان اور حسین طلعت شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19جنوری ، دوسرا میچ 22جنوری، تیسرا میچ 25جنوری، چوتھا، میچ 27جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30جنوری کو کھیلا جائے گا ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسری میچ 3فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6فروری کو کھیلا جائے گا۔