پی آئی اے کا فضائی میزبان نشے میں دھت معطل کردیا گیا

January 10, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 5

غلام محمد چانڈیو پی کے 316 پر تعینات تھا، بلڈ ٹیسٹ میں ثبوت آنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے گراؤنڈ کرنے کا حکم
کراچی (نیوز ڈیسک)پی آئی اے انتظامیہ نے نشے کی حالت میں پرواز پر جانے والے فضائی میزبان غلام محمد چانڈیو کو گراؤنڈ کردیا، جبکہ اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی اور معطلی کا حکم جاری کردیا، پی آئی اے انتظامیہ نے ملکی وغیر ملکی پروازوں پر جانے والے اور کریو کونئی ہدایت جاری کرتے ہوئے سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ جو بھی کریو کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق منگل کو پی آئی اے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 316پر تعینات غلام محمد شراب کے نشے میں تھا جس کا بلڈ ٹیسٹ کرایا گیا اور ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری طور پر گراؤنڈ کردیا گیا۔ اسسٹنٹ منیجر کراچی ایئرپورٹ نے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے غلام محمد چانڈیو کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔