ماہانہ پینشن میں 20 فیصد اضافہ؟ سمری منظوری کیلئے ارسال

January 10, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 6

موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے پہلے منی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا
کراچی (کامرس ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بیفٹس انسٹیٹوشن(ای او بی آئی) کے پنشنرزکی ماہانہ پنشن میں 20فیصد اضافے کی سمری منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ اضافے کے نتیجے میں ہر پنشنر کی ماہانہ پنشن 5ہزار 250روپے سے بڑھ کر6500روپے ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ وفاقی وزارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے سمری ارسال کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے پہلے منی بجٹ میں ای او بی آئی کے پنشنروں کی ماہانہ پنشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے بھی اپنے 18ویں ایمرجینٹ اجلاس میں مزید 10فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ای او بی آئی کے 6لاکھ 5ہزار 736 پنشنرز استفادہ کرسکیں گے جن میں 4لاکھ 1ہزار 135عمر رسیدہ، 1لاکھ 94ہزار 145پسماندگان اور 10ہزار 456معذور پنشنرز شامل ہیں۔