جے آئی ٹی رپورٹ حکومت نے بنائی نفیسہ شاہ

January 11, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 7

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا ہے، رکن قومی اسمبلی
عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں عیاشی کر رہے ہیں اور عوام مہنگائی کا شکار ہیں، ردعمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست سے خوفزدہ عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے معزز عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں لیت و لعل سے حکومتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی نے بنائی اور ادارے استعمال ہوئے‘ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا ہے۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں عیاشی کررہے ہیں اور عوام مہنگائی کا شکار ہیں۔44 ہزار یونٹ بجلی پھونک کر وزیراعظم کا حیرت میں مبتلا ہونا ایک مذاق ہے‘ قوم کو مہنگائی کے اعداد وشمار دکھا کر گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔