سابق صدر بچنے والے نہیں ان کے خلاف مزید مصدقہ شواہد کے ساتھ عدالت عظمیٰ جائیں گے، خرم شیر زمان

January 11, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 3

تحریک انصاف نے زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی
تاریخ میں پاناما کے بعد یہ دوسرا بڑا کیس ہوگا جس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کی درخواست واپس لے لی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے4 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر خرم شیر زمان کی طرف سے بنچ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا یاہتے ہیں جس پر بنچ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لکھ کردیں جس پر انہوں نے تحریری درخواست جمع کرادی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ زرداری بچنے والے نہیں ہیں ان کیخلاف مزید مصدقہ شواہد ملے ہیں اس کیس کو اب عدالت عظمیٰ لے کر جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پانامہ کے بعد یہ دو سرا بڑا کیس ہوگا ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائینگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زرداری نے جعل سازی سے اپنے اثاثے چھپائے‘ ہم لوٹا گیا پیسہ واپس لائینگے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو جیل پہنچائینگے۔