پاکستان کی بری اور فضائی افواج کا فائرپاور شو

January 11, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 2

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ایئر چیف مجاہد انور خان نے مظاہرہ دیکھا
کراچی (کرائم رپورٹر ) پاک فوج کے ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب واقع فائرنگ رینجز میں اپنی فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا جس کا مشاہدہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس ویپن سٹمز کی جانب سے فائرپاور کا مظاہرہ دو ہفتوں سے جاری البیضا2019مشق کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔پاک فوج کے ہتھیاروں کی رینج میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی80 نے بھی پہلی بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جو اختتامی تقریب کا طرہ امتیاز تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایل وائی80کی شمولیت سے جامع، طَبق دار اور مربوط فضائی دفاعی قابلیت کا تصور پورا ہوا ہے جب کہ ایئر ڈیفنس کی ہلاکت آفرینی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور انہیں فائرپاور صلاحیتوں کے کامیاب مظاہرے پر مبارکباد پیش کی۔