منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے، وزیر خزانہ

January 11, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 4

تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے ان کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، اسد عمر
آئی ایم ایف پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کرلیا ہے، معاشی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے ، تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کررہے، آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، اگر آئی ایم ایف پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کرلیا ہے۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے معاشی ترقی کے لئے اہم فیصلے کررہے ہیں، ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان گیپ پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کے لئے صرف ایک آپشن ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف نے کوئی غیر معاشی شرئط نہیں لگائی، ان سے مذاکرات ابھی جاری ہیں ، جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا تو معاہدہ کرلیں گے تاہم متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر کوئی شرط نہیں ، دونوں ممالک سے ملنے والے قرض پر سود ادا ہو گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں صرف امیروں کیلئے بڑھائی گئی ہیں۔