ٹریول ایجنسی اور ایجنٹ کے تنازع پر عمرہ زائرین رل گئے

January 11, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 5

ویزا تو لگ گیا لیکن ٹریول ایجنسی نے رقم دینے کے باوجود ٹکٹ دینے سے انکار کردیا
عزیز آباد بلاک 8کے 14رہائشیوں نے ایجنٹ نعیم کو عمرے پر جانے کیلئے ساڑھے 7لاکھ روپے ادا کئے
کراچی(کرائم ڈیسک)کراچی میں ٹریول ایجنسی اور ایجنٹ کے درمیان لین دین کے تنازعے پر عمرہ زائرین رل گئے۔ ویزہ تو لگ گیا لیکن ٹریول ایجنسی نے رقم دینے کے باوجود ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ۔عمرہ پر جانے کی خواہش ،کہیں خواب نہ بن جائے۔عزیز آباد بلاک آٹھ کے 14رہائشیوں نے ایجنٹ نعیم کو عمرے پر جانے کے لئے ساڑھے7لاکھ روپے ادا کیے۔ ایجنٹ نے ویزا بھی لگوایا اور جانے کی تاریخ10جنوری بتائی ، جب ٹکٹ وصول کرنے ڈیفنس فیز2میں ٹریول ایجنسی کے دفتر پہنچے توایجنٹ نعیم اور ٹریول ایجنسی کے درمیان لین دین کے تنازعے پر منع کردیا۔ایجنٹ نعیم کا کہنا تھاکہ ٹریول ایجنسی نے رقم پچھلے حساب میں کاٹ لی۔ زائرین کا مطالبہ تھا کہ انھیں ٹکٹ دلوائے جائیں تاکہ وہ عمرے پر جا سکیں۔