خدمت کی اعلیٰ مثال جناح اسپتال میں روبوٹک مشین سے ہزاروں مریضوں کا مفت علاج

January 11, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 3

دنیا کی مہنگی ترین مشین سے کینسر اور دماغی رسولی کے 5 ہزار سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا
131 مریض دیگر ممالک اور شہروں سے آئے تھے، اسپتال انتظامیہ دوسری مشین منگوانے کی خواہش مند ہے، ڈاکٹر سیمی جمال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں واقع جناح اسپتال میں دنیا کی مہنگی ترین مشین سال 2012 میں نصب کی گئی جس کی مالیت 5ارب 7 0کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔جناح اسپتال میں نصب ہونے والی روبوٹک مشین سے کینسر اور دماغی رسولی کا تابکاری شعاعوں کے ذریعے بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس ضمن میں بتایاکہ اب تک اس جدید مشین کے ذریعے 5ہزار سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا جن میں سے 13 1مریض دیگر ممالک اور شہروں سے بھی آئے تھے۔یاد رہے کہ تابکاری شعاعوں کے ذریعے علاج کرنے کی فیس 9لاکھ امریکی ڈالرز سے بھی زیادہ ہے جسے غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا۔اسپتال انتظامیہ دوسری مشین بھی منگوانے کی خواہش مند ہے اگر ایسا ہوگیا تو یومیہ 2 4مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔ جن مریضوں کا تابکاری شعاعوں کے ذریعے علاج کیا گیا ان میں سے بیشتر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔