شہریوں ہوشیار! آج کراچی میں بارش کا امکان

January 11, 2019 12:17 pm0 commentsViews: 5

شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، بارش یا بوندا باندی کے بعد سردی بڑھ جائے گی
سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، درجہ حرارت بھی مزید کم ہوجائے گا، محکمہ موسمیات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی والے ہوشیار ہوجائیں۔ شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے بعد آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے بعد سردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور آج شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جو سسٹم داخل ہوا ہے وہ مغرب سے آیا ہے تاہم شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی ضرور ہوسکتی ہے اور یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران شہر میں سردی کی شدت میں بھی ا ضافے کا امکان ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت بھی مزید کم ہوجائیگا۔