آئی جی سندھ اچانک مددگار 15 کال سینٹر پہنچ گئے

January 11, 2019 12:24 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مددگار15کال سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی ٹیلی فونز کالز پر اسٹاف کا رویہ اور انداز گفتگو سمیت دیگر جملہ ضروری امور کا بغور معائنہ ،جائزہ لیتے ہوئے مذید ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مددگار15کے تحت اٹھائے گئے جملہ اقدامات کو عین مفاد عامہ کے تقاضوں اور جرائم کے خلاف جاری جنگ میں یقینی کامیابی کو ملحوظ خاطر رکھ کر مزید موثر اور مربوط بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ یا قانونی مدد کے طلبگار شہریوں کی کالز پر ریسپانس ٹائم کو مزید کم اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پولیس امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جرائم کے فوری اور بروقت انسداد کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔