2018بالی ووڈ میں شادیوں کا سال دپیکا سال کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن قرار

January 11, 2019 12:24 pm0 commentsViews: 3

سروے میں دپیکا کو سب سے زیادہ ووٹ ملے
پریانکا دوسرے اور سونم کپور چوتھے نمبر پر آئیں
ایشانی امبانی 16فیصد ووٹو کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔2018 کو بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون‘ پریانکا چوپڑا‘ سونم کپور‘ نیہا دھوپیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شامل ہیں۔ اپنی شادی پر تمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ خوبصورت لگیں اور جب بات ہو بالی ووڈ اداکاراؤں کی تو ان کی تیاریوں پر دنیا بھر کی نظریں ہوتی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی نے ٹوئٹر پر سال2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کے حوالے سے ایک پول کرایا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون‘ پریانکا چوپڑا‘ ایشا امبانی اور سونم کپور شامل تھیں۔ دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ 55 فیصد ووٹ ملے اور وہ2018کی موسٹ اسٹائلش دلہن قرار پائیں دپیکا کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ18 فیصد ووٹ ملے‘ تیسرے نمبر پر16 فیصد ووٹ کے ساتھ ایشا امبانی رہیں جبکہ چوتھے نمبر پر اداکارہ سونم کپور کو11 فیصد ووٹ ملے۔