مستحق افراد کو بائیو میٹرک نظام کے تحت ادائیگیاں

January 11, 2019 12:41 pm0 commentsViews: 7

عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈی جی احمد تیمور ناصر کی قیادت میں وفد سے عمران اسماعیل کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( پی آئی ایس پی) کی کے ایک دو رکنی وفد نے ڈی جی احمد تیمور ناصر کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے بی آئی ایس پی کارکردگی کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے بٹایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت155 ملین افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جاچکا ہے ڈی جی بی آئی ایس پی نے بتایا کہ نیشنل ہیلتھ کارڈ کیلئے بھی ڈیٹا اسی پروگرام کے تحت فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ مستحق افراد کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ادائیگیاں کی جارہی ہیں ‘گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضرورت مندوں کی نشاندہی کی جائے اور حقداروں کو ان کا حق دیا جائے۔