واٹر بورڈ کی تنصیبات پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

January 11, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 2

دکانوں، ہوٹلوں، بھینسوں کے باڑوں سمیت دیگر تعمیرات کرنے والے 400 سے زائد افراد کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ
ڈائریکٹر انفورسمنٹ چیف سیکورٹی آفیسرز سمیت متعلقہ ایگزیکیٹو انجینئرز اور دیگر عملے کو ضروری سامان و بھاری مشینری کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت
کراچی(کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ اور واٹرکمیشن کی واضح ہدایات پر واٹربورڈنے اپنی تنصیبات اور اراضی پر قائم انکروچمنٹ،وغیرقانی تعمیرات کیخلاف بھرپورآپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، واٹربورڈ کی کنڈیوٹ،پانی اورسیوریج کی لائنوں،ریزر وائر ،سائفن سمیت دیگر تنصیبات پر قائم دکانوں ،ہوٹلوں، بھینسوں کے باڑوں سمیت دیگر تعمیرات کرنے والے 400 سے زائد افراد کو نوٹس کا اجراء کردیا گیا ہے ، نوٹسوں کی معیاد گزرتے ہی انکروچمنٹ کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا جائے گا، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اور سپریم کورٹ و واٹر کمیشن کے اس ضمن میں جاری تمام احکامات پر من وعن عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈائریکٹر انفورسمنٹ چیف سیکیورٹی آفیسرز سمیت متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے کو ضروری سامان و بھاری مشینری کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایات بھی دیدی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے واٹربورڈ کے فیڈرٹرنک مین ڈویڑن،سینٹرل ٹرنک مین ،واٹرٹرنک مین ڈویڑن اور کے ڈی سول ون سمیت ڈائریکٹر انفورسمنٹ سمیت متعلقہ تمام شعبہ جات کو واٹربورڈ کی تنصیبات اوراراضی پرقائم غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور آپریشن کی ہدایات جاری کردی ہیں ، ان ہدایات پر عملدآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے متعلقہ انجینئرز اور افسران نے واٹربورڈ کی اراضی وتنصیبات پر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں جن کی میعاد گزرتے ہی ان کیخلاف شہری و ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور رینجرز کی مدد سے بھرپور آپریشن شروع کردیا جائے گا ۔