پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کا پرامن مارچ

January 11, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 6

ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی، سیکڑوں ڈاک ورکرز108 دن سے احتجاج پر ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کا ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک پرامن مارچ، ٹریڈ یونین رہنما اور ہوم بیسڈ خواتین ورکرز بھی شریک، مزدوررہنماؤں کی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پر دھرنا 19 جنوری تک مؤخر کر دیا۔ٹریڈ یونینز کی شمولیت پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار ڈاک ورکرز قائم کر دی گئی. تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے سینکڑوں ڈاک وررکز 108 دنوں سے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج ورکرز یونین آف پورٹ قاسم ڈاک ورکرز سی بی اے کی اپیل پر جاری ہے۔