بلال کالونی میں لڑکی چھیڑنے والا پولیس اہلکارگرفتار

January 11, 2019 12:45 pm0 commentsViews: 5

شراب کے نشے میں دھت اللہ وڈایو نے ڈیوٹی کے دوران فیملی کو روک کر بدتمیزی کی اور فرار ہوگیا
کراچی (کرائم رپورٹر) بلال کالونی تھانہ کے پولیس اہلکار کی نشے میں دھت فیملی سے بدتمیزی ، لڑکی کی چیخ وپکار، عوام کا رش لگ گیا، پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کے پولیس اہلکار کانسٹیبل اللہ ادیو نے دوران ڈیوٹی باوردی شراب کے نشے میں دھت ہو کر سڑک پر جانیوالی فیملی کو رو ک کر خواتین سے دہت درازی کرنے لگا جس پر عوام کا رش جمع ہوتے ہی پولیس اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بعدازاں واقعے کی اطلاع لڑکی کے ماموں قاضی عمران کی جانب سے بلال کالونی پولس کو دی گئی پولیس نے قاضی عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیا۔