پکوان سینٹر پر چھاپہ، شکیل نامی گیس چور گرفتار

January 11, 2019 12:45 pm0 commentsViews: 8

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کے گلشن معمار کے علاقے لاسی گوٹھ میں پکوان سینٹر پر چھاپہ مار کر ایک گیس چور گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس ای سی کے ٹاسک فورس سی جی ٹی او نے پکوان سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں ملزم شکیل محمد گیس کی ڈائریکٹ لائن سے ربڑ کا پائپ لگا کر 350سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے لائن منقطع کرنے کے بعد ربڑ پاؤڈر اور چوری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کرکے ملزم شکیل محمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔