پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

January 11, 2019 12:45 pm0 commentsViews: 10

قومی ٹیم نے جوہانسبرگ میں حکمت عملی تیار کرلی، 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان، شاہین آفریدی آؤٹ
فخر زمان اور یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں رہے، فہیم اشرف، شاداب خان کی شمولیت یقینی، محمد رضوان بھی باہر ہوگئے
جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا اس سلسلے میں قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5بالرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے، اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے ، شاداب خان یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم محمد رضوان کی شمولیت کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔ جوہانبسرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولنگ اٹیک محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہو گا جبکہ شاداب خان اسپین بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیٹنگ لائن میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔