کوٹ لکھپت جیل ‘نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

January 11, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 1

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر‘مریم نواز‘ حمزہ شہباز‘ نواسے جنید صفدر ‘مرحوم بھائی عباس شریف کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں اور پارٹی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیں کیں‘ اہل خانہ اور نواز شریف نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ‘نواز شریف اپنی والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں۔ پارٹی رہنماؤں مشاہد اللہ خان‘ رانا ثناء اللہ‘ خواجہ آصف‘ مصدق ملک‘ مریم اورنگزیب‘ پرویز رشید‘ آصف کرمانی‘ رانا تنویر‘ ملک ندیم کامران‘ نزہت صادق‘ منشا اللہ بٹ‘ پیر اشرف‘ نجم سیٹھی نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔