تیل کی تلاش کیلئے جہاز کراچی پہنچ گیا

January 11, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سمندری حدود میں بڑی ڈرلنگ کے لیے مدر آف آل رگز لنگر انداز ہو گیا ہے، تیل کی تلاش کے لیے آئندہ2دنوں میں ڈرلنگ شروع ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مدر آف آل رگز نامی بحری جہاز کراچی کے ساحل سے230کلو میٹر دور لنگر انداز ہو گیا ہے، مدر آف آل رگز سے ڈرلنگ آئندہ2روز میں شروع ہو جائے گی۔ایگزون موبل اور ای این آئی کمپنی سمندر میں تیل دریافت کریں گی، ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لیے دیگر 3جہاز بھی ساتھ ہیں۔