تم سدھر جاؤ لوٹ مار کے بعد ملزمان کی متحدہ رہنما سہیل منصور کو دھمکی

January 11, 2019 12:53 pm0 commentsViews: 6

کراچی( کرائم ڈیسک) کراچی میں کلفٹن تھانے کی حدود کلفٹن تین تلوار کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصور کو لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ تم سدھر جاؤ ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصور کے مطابق وہ اپنے عزیز سے مل کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر موبائل فون اور جیب میں موجود رقم چھین لی۔