ادارہ امراض قلب کا نام تبدیل سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ریسکو ڈیزیز ہوگا

January 11, 2019 12:58 pm0 commentsViews: 6

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے جمعرات کو ادارہ امراض قلب بل 2018متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بل کے تحت ادارہ امراض قلب کا نام تبدیل کردیا گیا ہے اب یہ ادارہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ریسکیوڈیزیز کے بجائے سندھ ادارہ امراض قلب کہلائے گا۔ سکھر میں سندھ ادارہ امراض قلب کا ہیڈ کوارٹر ہو گا۔ سندھ اسمبلی نے کوڈ آف سول پروسیجر ترمیمی بل 2018کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ قبل ازیں ایوان میں اس بل کے حوالے سے سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے کنوینر گھینور علی اسراان نے پیش کی۔ سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سندھ زکوٰۃ وعشر (ترمیم) بل 2018بھی متعارف کرا دیا گیا جس پر ایوان میں بعد میں غور ہو گا۔