کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب،ملزمان کے خلاف مقدمات درج

January 11, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 4

کراچی(کرائم رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے درآمدکنندگان کی جانب سے جعلی دستاویزات پر کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل کی جانب سے امریکہ سے واٹرفلٹرپارٹس کے متعددکنسائمنٹس درآمدکئے گئے کنسائن منٹس کی کلیئرنس کے لئے انڈرانوائسنگ کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیاجس پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے مزکورہ کمپنیوں کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے واٹرفلٹرپارٹس کے کنسائن منٹس کا ڈیٹاچیک کیاگیاتواس امرکاانکشاف ہواتھاکہ میسرزکوٹیل ٹیکنالوجی اورمیسرزکمپری نسیوبزنس انٹرنیشنل نے بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاہے۔